مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر سامح شکری کے ساتھ میری ملاقات ہوئی۔
مصری ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت خاص طور پر غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دمشق میں سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ایران کے جائز دفاع کے دائرہ کار میں ایرانی مسلح افواج کے ردعمل کی عسکری جہتیں بیان کیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت میں مصر کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔ غزہ میں جنگ اور نسل کشی کو روکنے کے لیے علاقائی کوششیں مزید سنجیدہ ہو گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ